اسلام آباد : پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا ، ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں سینئرسٹیزن کو ویکسین کیلئے ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک بھر میں ویکسینشن کا دوسرا مرحلہ 10 مارچ سے شروع ہوگا ، انشااللہ دوسرے مرحلے کا آغاز سینئر سٹیزن سے ہوگا ، جنہیں ویکسین کیلئے ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔
Pak Covid-19 vaccination, next phase – starting 10 March, inshallah. Beginning with the senior most citizens, who will receive SMS with instructions on their cell phones
— Faisal Sultan (@fslsltn) March 9, 2021
یاد رہے دو روز قبل این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ ساٹھ سال سے زائد عمر کےافراد کی ویکسی نیشن دس مارچ سے شروع ہوگی، ویکسی نیشن ان افراد کی جائے گی جنہوں نے خود کو رجسٹرڈ کرایا ہے۔
واضح رہے تین فروری کو ملک کے چاروں صوبوں میں بیک وقت کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کیا گیا تھا، سندھ میں وزیراعلیٰ سندھ ، بلوچستان میں وزیراعلیٰ جام کمال اور خیبر پختونخواہ میں وزیراعلیٰ محمود خان نے ویکسی نیشن کا آغاز کیا۔