ہم نے بُری کرکٹ کھیلی، ویسٹ انڈیز کپتان کا اعتراف

برسبین: ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد اہم بیان جاری کردیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیئربین کپتان نکولس پورن نے کہا کہ ‘ہم نے اپنے مداحوں مایوس کیا، یہ یقینی طور پر تکلیف دہ ہے، میں نے جس طرح کی کارکردگی دکھائی اس سے میں نے اپنے ساتھیوں کو مایوس کیا۔

پورن نے اعتراف کیا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار تھی، ہم نے اچھی پچز ہونے کے باوجود اس ٹورنامنٹ میں عمدہ بیٹنگ نہیں کی۔How many times have West Indies won the T20 World Cup? آئرلینڈ سے ہونے والے میچ پر انہوں نے کہا کہ 145 رنز بناکر بولرز کے لیے ہدف کا دفاع کرنا مشکل ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا اور ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کو ٹورنامنٹ سے باہر کیا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ پر ایک نظر

سال 2007: ویسٹ انڈیز کی ٹیم اولین ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے میں باہر ہوئی۔

سال 2009:کیریبیئن ٹیم ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل تک پہنچی۔

سال 2010: ویسٹ انڈیز کا سفر سپر 8 میں اختتام پزیر ہوا۔سال 2012: کالی آندھی نے ڈیرن سیمی کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

سال 2014: کالی آندھی کا سیمی فائنل میں سفر تمام ہوا۔

سال 2016 میں کیریبین ٹیم ایک بار پھر چیمپئن بنی۔

سال 2021 میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم سپر 12 میں داخل ہونے میں کامیاب رہی۔