نک جونس کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر گر گئے، ویڈیو وائرل

نک جونس کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر گر گئے، ویڈیو وائرل

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پرینکا چوپڑا کے شوہر گلوکار نک جونس کنسرٹ میں پرفارم کرتے ہوئے اسٹیج پر گر گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نک جونس ’جوناس برادرز‘ کے کنسرٹ میں پرفارم کر رہے تھے۔ گلوکار اسٹیج کے کنارے پر پہنچ کر لڑکھڑا کر گر گئے۔

گلوکار نے زبردست لچک اور جذبے کا مظاہر کرتے ہوئے خود کو ایک بار پھر سنبھالا اور کھڑے ہوتی ہی پرفارمنس دوبارہ شروع کر دی۔

نک جونس اس وقت ’جوناس برادرز‘ کے ہمراہ ٹور پر ہیں۔ گروپ امریکا کی متعدد ریاستوں میں کنسرٹ کر رہا ہے۔

چند روز قبل نامور بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شوہر اور بیٹی کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں ٹور کی مبارکباد پیش کی تھی۔

پرینکا چوپڑا نے پیغام میں گلوکار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’آپ ایک مقناطیس کی مانند ہیں۔ میں اور بیٹی بہت خوش قسمت ہیں کہ آپ ہمارے ہیں۔‘

خیال رہے کہ پرینکا چوپڑا اور نک جونس نے 2018 میں شادی کی تاہم جوڑے کے ہاں 2022 میں سروگیسی کے ذریعے پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔