بنگلہ دیشی کپتان ہرمن پریت کور پر برس پڑیں

نگار سلطانہ

بنگلہ دیش ویمنز ٹیم کی کپتان نگار سلطانہ بھارتی کپتان ہرمن پریت کور پر برس پڑیں۔

میرپور میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں ہدف کے تعاقب میں بھارتی کپتان ہرمن پریت کور کو امپائر نے آؤٹ قرار دیا تو وہ آپے سے باہر ہوگئیں اور بیٹ وکٹ پر دے مارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

بعدازاں ہرمن پریت کور نے امپائر کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آٗئندہ جب کبھی ہم یہاں آئیں گے تو خود کو اس طرح کی صورتحال کے لیے بھی تیار رکھیں گے۔

ہرمن پریت کور نے کہا کہ امپائر کے ناقص فیصلوں کے باعث بنگلہ دیش کو میچ جتوانے کی کوشش کی گئی۔

بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم کی کپتان نگار سلطانہ نے ہرمن پریت کور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آداب سیکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کو یہ نہیں بتاسکتی کیا ہوا لیکن وہاں رہنا مناسب نہیں لگا اس لیے ٹیم کے ہمراہ وہاں سے چلی گئی وہ بہتر آداب کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی بات رکھ سکی تھیں۔

نگار سلطانہ نے کہا کہ اگر وہ آؤٹ نہ ہوتیں تو کوئی انہیں آؤٹ قرار نہیں دیتا۔

دوسری جانب بھارتی کھلاڑی سمرتی مندانا نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہرمن پریت کور نے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے خلاف بات کی ہے، میں نے جو بھی کچھ سنا اس مین ہرمیت نے امپائرنگ کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔