نائیجیریا میں فوج نے غلطی سے اپنے ہی شہریوں پر ڈرون حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں کم از کم 85 افراد مارے گئے۔
نائیجیریا کے صدر بولا تینوبو نے منگل کے روز شمالی کدونا میں ہفتے کے آخر میں ہونے والے فوجی ڈرون حملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
نائیجیریا کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل تورید لگباجا نے ٹنڈون بیری گاؤں کا دورہ کیا اور فضائی حملے پر معذرت کی۔ آرمی چیف نے اسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ان کی بہترین دیکھ بھال کی ہدایت کی۔
کدونا دارالحکومت ابوجا سے 163 کلومیٹر (101 میل) کے فاصلے پر ہے اور شمال مغربی اور شمالی وسطی ریاستوں کے درمیان مسلح گروہوں کے ذریعے اغوا اور قتل کی وارداتوں سے دوچار ہیں جنہیں سیکورٹی فورسز فضائی حملوں کے ذریعے نشانہ بنا رہی ہیں۔
نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے سرکاری طور پر مرنے والوں کی تعداد 85 بتائی ہے اور 66 زخمی ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مزید کئی افراد بھی لقمہ اجل بنے ہیں۔
فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل اونیما نواچوکو نے کہا کہ فضائی گشت کرنے والے دستوں نے ڈرون حملے سے پہلے لوگوں کے ایک گروپ کا مشاہدہ کیا اور "غلط تجزیہ کیا اور غلط تشریح کی کہ ان کی سرگرمیوں کا انداز ڈاکوؤں سے ملتا جلتا ہے۔