لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں دولڑکیوں سمیت نوافراد کو اغوا کرلیا گیا، پولیس نے مقدمات درج کرکےتلاش شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، شہر میں دو لڑکیوں سمیت نوافراد کواغوا کر لیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اقبال ٹاؤن سے ربیعہ اور گجر پورہ سے شہر بانو کو اغوا کیا گیا جبکہ ملت پارک سے زوہیب اور گلشن اقبال سے ریاض اغوا ہوا۔
اسی طرح چوہنگ کے علاقے سے عبدللہ نامی شخص کونامعلوم افراد اغو اکرکے لے گئے جبکہ رائے ونڈ سے عدنان، فیکٹری ایریا سے زمان، ساندہ سے شاہد اور گرین ٹاؤن سے اکبر کو اغوا کیا گیا۔
پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر لئے اورمغویان کی بازیابی کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔