کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار کا وزیراعظم بننے کا منصوبہ ناکام ہوگیا،اس لیے وہ بوکھلا گئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرپیغام میں ایک بار پھر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے وزیراعظم بننے کا منصوبہ ناکام ہوگیا، جس پر وہ بوکھلا گئے ہیں.
Ch. Nisar’s campaign 2 become PM isnt going as well as planned &hes getting frustrated. Poor form taking advantage of PMs illness like this
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 1, 2016
پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کی بیماری کا ایسے فائدہ اُٹھانا مناسب نہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے بلاول بھٹو زرداری کے ٹویٹر پیغام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ساری قوم وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صحت یابی کے لیے دعائیں کررہی ہے جبکہ بلاول ذاتی حملےکر رہےہیں.
گذشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم کی صحت سے متعلق عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے الزامات لگائے جارہے ہیں،ایسا لگتا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں اخلاقیات ہی نہیں ہیں.
اُن کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم وزیراعظم کی صحت یابی کے لیے دعائیں کررہی ہے، جبکہ دو سیاسی پارٹی کےسربراہان کی جانب سے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جارہی ہے.