ملتان نشتراسپتال کی چھت پر ملنے والی مزید 55 لاوارث لاشوں کی باقیات ایدھی حکام کے سپرد

لاہور : ملتان نشتراسپتال کی چھت پر ملنے والی مزید 55 لاوارث لاشوں کی باقیات ایدھی حکام کے سپرد کردی گئی۔

نشتراسپتال حکام کے مطابق لاشوں کےڈی این اےسیمپلزلے لیےگئےہیں،اس سےپہلےچھہترلاشوں کو مختلف قبرستانوں میں دفنایاگیاتھا، مجموعی طورپرایک سواکتیس لاوارث لاشیں مختلف قبرستانوں میں دفن کی گئی ہیں

تفصیلات کے مطابق ملتان کے نشتر اسپتال کی چھت پر لاوارث لاشوں کی موجودگی کے معاملے پر مردہ خانے سے مزید پچپن لاوارث لاشوں کی باقیات ایدھی حکام کے سپرد کر دی گئیں۔

نشتر اسپتال حکام نے بتایا کہ اس سے پہلے 75 لاشوں کو ایدھی سمیت پولیس کی جانب سے مختلف قبرستانوں میں دفنایا گیا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ 55 لاشوں کے ڈی این اے سیمپلز بھی حاصل کئے گئے ہیں اور سیمپلز کو فارنزک لیب لاہور بھجوا دیا گیا ہے۔

لاوارث لاشوں کی باقیات کو تابوت میں قریبی قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا ، تمام 55لاشوں کےاعضا کی تدفین کا عمل آج رات ہی مکمل کرلیا جائے گا۔

اسپتال حکام نے کہا کہ مجموعی طور پر اب تک ایک سو اکتیس لاوارث لاشوں کو شہر کے مختلف قبرستانوں میں دفنایا گیا ہے۔