نیتا امبانی نے بڑی بہو کو دنیا کا مہنگا ترین ہار تحفے میں دیدیا

ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی نے اپنی بڑی بہو شلوکا مہتا کو شادی پر دنیا کا مہنگا ترین ہار تحفے میں دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیتا امبانی نے اپنی بہو شلوکا مہتا کو شادی پر تحفے کے طور پر ڈائمنڈ کا 407 کیرٹ کا ہار  دیا جوکہ عام ڈائمنڈ کا ہار نہیں بلکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اس ہار کو دنیا کا سب سے قیمتی ہار قرار دیا ہے، جس کی قیمت 55 ملین ڈالرز ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ہار کو لبنانی جیولر معاواد نے شاندار پیلے رنگ کے 407 کیرٹ اسٹیپ کٹ ہیرے کے ساتھ بنایا ہے۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اس قدرتی ہیرے کو ایسی روز گولڈ سونے کی چین میں لگایا گیا ہے جس کے ساتھ 200 کیرٹ سے زائد وزن کے 91 سفید ہیرے لگے ہوئے ہیں۔