زیارت: وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کہتے ہیں کہ ہم محب وطن اور اپنے وطن کے وارث ہیں کوئی مائی کا لعل بلوچستان کو پاکستان سے الگ نہیں کرسکتا۔
وہ زیارت میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جنگ کو ادھورا نہیں چھوڑنا چاہئے،بہادر قومیں سانحات کا مقابلہ کرتی ہیں،اُن سے سیکھتی ہیں اور اب انشاءاللہ دہشت گردوں کو دہشت گردوں کو وار کرنے سے پہلے ہی ٹھکانے لگادیں گے۔