دنیا کا امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ جگ ہنسائی کا سبب بن گیا

بئی دہلی: دنیا کا امیر ترین بورڈ بھارتی کرکٹ بورڈ جگ ہنسائی کا سبب بن گیا، بجلی سے محروم اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کا میچ کھیلا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رائے پور اسٹیڈیم کا بل 2009 سے ادا نہیں ہوا، 10 کروڑ روپے کا بل ادانہ ہونے کے باعث اسٹیڈیم کے بجلی کا کنکشن پانچ سال پہلے کاٹ دیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق میچ کے باعث کرکٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پر عارضی طور پر بجلی بحال کی گئی، ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران فلڈ لائٹس کو جنریٹر سے چلایا گیا جبکہ پورے اسٹیڈیم میں لائٹ نہیں تھی۔

رائے پور سپرنٹنڈنگ انجینئر کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کی تعمیراتی کمیٹی کی درخواست پر 2010 میں اسٹیڈیم کو بجلی کا کنکشن فراہم کیا گیا تھا، لیکن بقایا ادا نہ کرنے پر سپلائی منقطع کردی گئی تھی۔

چھتیس گڑھ اسٹیٹ کرکٹ اسوسی ایشن کے میڈیا کوآرڈینیٹر نے کہا کہ بین الاقوامی میچوں کی میزبانی کرنے کی وجہ سے بہت پریشان تھا، ہمارے پاس بڑے میچوں کے لئے اچھا نظام نہیں ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں جنریٹر کا استعمال کیا۔