اسرائیل کا غزہ پر دوبارہ قبضہ کرنے کا ’کوئی ارادہ نہیں‘ ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک نامعلوم سینئر اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل کا غزہ پر دوبارہ قبضہ کرنے یا اسے طویل عرصے تک کنٹرول کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا، ’’ہم اندازہ لگا رہے ہیں کہ ہماری موجودہ کارروائیاں موثر اور کامیاب ہیں پھر ہم آگے بڑھیں گے یہ لامحدود یا ہمیشہ کے لیے نہیں ہے۔
اس سے قبل بدھ کے روز وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا تھا کہ جنگ کے اختتام پر اسرائیلی فوج کو غزہ میں کارروائیوں پر پابندی کے بغیر کارروائی کی "مکمل آزادی” حاصل ہوگی۔
وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے پیر کے روز ایک امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ اسرائیل غزہ کی سکیورٹی کی ذمہ داری "غیر معینہ مدت تک” لے گا۔