پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، استعفیٰ دے چکا ہوں، اختر مینگل

اختر مینگل

اسلام آباد : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کاحصہ رہنےکا کوئی ارادہ نہیں،استعفیٰ دے چکا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ استعفیٰ دےچکاہوں اورپارلیمنٹ کاحصہ رہنےکاکوئی ارادہ نہیں، سیاسی جماعتوں نےاستعفیٰ قبول کرنےسےانکارکیاجوحیرت کاباعث ہے.

سربراہ بی این پی کا کہنا تھا کہ کسی سے ذاتی دشمنی نہیں،ضمیر نےمجھےاس فیصلےپرمجبورکیا، یہ سمجھتے ہیں غلطیوں پرمعافی مانگیں گے اورمجھے منالیں گے۔

انھوں نے کہا کہ سب کوسمجھانےکی کوشش کی پروہ بلوچستان کےمسائل کےحل کیلئےتیارنہیں، مجھ سے نہیں بلوچستان کے عوام سے معافی مانگیں، آپ عوام سےمعافی مانگیں گےتو مجھ سے بھی مانگ لیں گے۔

اختر مینگل کا کہنا تھا کہ میں خود پر موجود بوجھ اتارنے پاکستان آیا،اب میں آزاد ہوں، امیدہےکہ باقی لوگ بھی جلد اس حقیقت کاادراک کرلیں گے۔

خیال رہے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اسلام آباد سےدبئی چلےگئے، قائم مقام صدربی این پی مینگل ساجد ترین کا کہنا ہے کہ وہ وطن واپس آئیں گے اور عملی سیاست کرتے رہیں گے تاہم آئندہ ہفتے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں لائحہ عمل طےکریں گے۔