وزیراعظم آزادکشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ عمران خان کچھ بھی کرلیں آزاد کشمیر صوبہ نہیں بن سکتا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ جب تک دونوں طرف حق خودارادیت نہیں دی جاتی، آزادکشمیرصوبہ نہیں بن سکتا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بطورچیئرمین پارٹی اختیار ہے وہ جوڑ توڑ کریں، بنی گالہ میں بیٹھ کر آزادکشمیر کےالیکشن نہیں جیتے جاسکتے اور نہ ہی آزاد کشمیر کے لوگوں کےفیصلے کیے جاسکتے ہیں۔
راجا فاروق حیدر نے کہا کہ این سی او سی کہتا ہے 2ماہ کےلیےالیکشن ملتوی کیے جائیں، بتا دینا چاہتا ہوں یہ کوئی ضمنی الیکشن نہیں، آئین میں ہے جنگ کی صورت میں الیکشن ملتوی کیےجاسکتےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تو بارڈرز پر امن ہو چکا ہے میں کہتا تھا کشمیر کے معاملے پر میری سنی جائے گی، الیکشن ملتوی کرانے یا نہ کرانے کا اختیار قانون ساز اسمبلی کے پاس ہے۔