‘ٹافیاں بانٹ کر کوئی ووٹ حاصل نہیں کرسکتا’

پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظوری نے کراچی کے ضمنی انتخاب میں پی پی کی کامیابی پر کہا ‏ہے کہ مفتاح اسماعیل کاتعلق حلقے سے ہی نہیں تھا، ٹافیاں بانٹ کراوربریانی کھلاکرکوئی ووٹ ‏حاصل نہیں کرسکتا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری منظور نے کہا کہ فیصل ‏واوڈا سے حلقے میں ایک ہی شخص استعفیٰ مانگ رہا تھا، قادرمندوخیل فیصل واوڈا کیخلاف سپریم ‏کورٹ تک گئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعیدغنی نےایک نتیجہ بھی فارم45کےبغیر نہیں دیا، ن لیگ بتائےان کے20ہزار ‏ووٹ کم کیوں ہوئے، پی ٹی آئی بتائےان کے30ہزارووٹ کم کیوں ہوئے، حلقےمیں پانی کامسئلہ پی ‏ٹی آئی یاپیپلزپارٹی حل کرسکتی تھی، کےفورکےفنڈنوازشریف نےروکےتھے، فیصل واوڈاپانی کامسئلہ ‏حل نہیں کرسکتےاس لیےووٹ نہیں ملے۔

ن لیگ کے خرم دستگیر نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی پبلک سروےمیں پیپلزپارٹی کانام تک ‏نہیں تھا، معلوم نہیں الیکشن والےدن پیپلزپارٹی کیسےکامیاب ہوگئی، الیکشن والے دن 7،8 بجے کے ‏بعدنتائج آنا بند ہو گئے،کراچی میں دھندنہیں ہوگی لیکن حبس تھا۔

خرم دستگیر نے کہا کہ بہت سےسوالات ہیں جن سےمتعلق قانونی چارہ جوئی کررہےہیں، ہمارے ‏سوالات الیکشن کمیشن سےہی ہیں، پریذائیڈنگ افسران نےبغیردستخط کےفارم45جاری کیے، شواہد ‏جمع کر رہےہیں اس کےبعدمیڈیا کے سامنےپیش کریں گے۔