وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں اشیائےضروریہ کی کوئی کمی نہیں، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت گندم اور کھاد کےذخیرےکا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے کہا کہ منافع خور اور ذخیرہ اندوز عوام کے دشمن ہیں، منافع خوروں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں اشیائے ضروریہ کی کوئی قلت نہیں، 6.6ملین میٹرک ٹن گندم کاسٹاک دستیاب ہے حکومت نےتاریخ میں پہلی بارکسان دوست پالیسیاں دیں۔
وزیراعظم نے کھادکےذخیرہ اندوزوں کیخلاف قانون کےمطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مافیا منافع خوری میں مصروف ہے ان کے خلاف ٹریک اینڈٹریس سسٹم کوکھادکی صنعت کیلئےبھی استعمال کیا جائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام دشمنوں کیخلاف سندھ حکومت کواقدامات اٹھانےچاہئیں اگر سندھ حکومت اقدامات نہیں اٹھاتی تووفاق مداخلت کر سکتا ہے۔