عدم اعتما پر وزیراعظم کی کورکمیٹی کو پُراعتماد رہنے کی ہدایت

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی تحریک اعتماد پر پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو پُراعتماد رہنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال پر کھل کر گفتگو کی گئی۔

کور کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم نےسب ارکان کوضروری ہدایات دیں اور کہا کہ 3 ہفتوں میں سب کچھ سامنےآجائے گا سب ٹھیک بھی ہوجائےگا آپ سب لوگ پراعتماد رہیں، پرُ اعتماد نظر بھی آئیں۔

https://urdu.arynews.tv/no-confidence-motion-pm-imran-on-opposition/

وزیر اعظم نے کہا کہ جو دوست ناراض ہیں ان کے تحفظات دور ہونے چاہئیں۔ وزیراعظم عمران خان کی گورنر سندھ کو ٹاسک دینے پر تمام ارکان کی تائید کی۔

پی ٹی آئی کورکمیٹی ارکان نے گزشتہ روز وزیراعظم کےخطاب کی بھی حمایت کی۔ ارکان نے کہا کہ خطاب میں سیاسی و سفارتی محاذ پر بتائی گئی پالیسی100فیصد درست ہے۔