لکھنؤ: بھارت میں پولیس اہلکار عادی چور بن گئے، سرعام خاتون سے کمبل چھیننے کے بعد دودھ چور اہلکار کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے والی خاتون کا کمبل چوری کرنے والے پولیس اہلکار کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد مقامی سپراسٹور سے دودھ چرانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہو گئی۔
#Noida police caught on camera allegedly stealing milk.@UPpolice #milk @noidapolice pic.twitter.com/V22Wm1eLXd
— GoNewsIndia (@GoNews_India) January 21, 2020
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار نوائیڈا شہر میں واقع سپر اسٹور کے باہر رکھے گئے دودھ کے پیکٹ چوری کرکے لے جارہا ہے۔یہ واقعہ 19 جنوری کی علی الصبح پیش آیا اور خفیہ کیمرے نے اس واردات کو ریکارڈ کر لیا۔
پولیس اہلکار دودھ کے چوری شدہ پیکٹ پولیس وین میں بیٹھے ساتھی اہلکار کے حوالے کرتا ہے جو پیکٹس کو گاڑی میں رکھتا ہے جس کے بعد وہ اطمینان کے ساتھ روانہ ہو جاتے ہیں.
حال ہی میں ریاست کے صدر مقام لکھنؤ اور نوائیڈا میں پولیس نظام میں اصلاحات کی گئی ہیں، نظام کی تبدیلی کے باوجود اہلکاروں کی عادت نہیں بدلی اور قانون کے رکھوالے خود قانون شکنی کرتے نظر آتے ہیں۔