نور ظفر خان انسٹاگرام  پر چھا گئیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نور ظفر خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نور ظفر خان نے نئی تصاویر شیئر کی گئیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

نور ظفر خان مشرقی لباس کا انتخاب کیا اور اس کے ساتھ میچنگ کی جیولری پہنی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Noor Zafar Khan (@noorzafarkhan)

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ان کی بہن اداکارہ سارہ خان نے بھی پسند کیا اور ان کے مداحوں کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

نور ظفر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

 واضح رہے کہ چند روز قبل نور ظفر خان کی تصویر سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے شیئر کی جسے دیکھ کر مداح تذبذب کا شکار ہوگئے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial)

شگفتہ اعجاز نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’خوبصورت اداکارہ نور ظفر خان کے ساتھ۔‘

ان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر پر مداحوں کی جانب سے ان کی شادی سے متعلق سوالات پوچھے جانے لگے۔

اس سے قبل نور ظفر خان نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن میں اپنے کرش سے متعلق بتایا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ان کے کرش ہالی ووڈ اسٹار اداکار ’کیانو ریوز‘ ہیں۔‘