اسکول میں کس طرح کا رویہ برداشت کرنا پڑا؟ نورے ذیشان نے بتا دیا

اداکارہ نورے ذیشان نے بتایا ہے کہ حقیقی زندگی میں انہیں اسکول میں کس طرح کا رویہ برداشت کرنا پڑا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ میں نورے ذیشان ’آنیا‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ ثمر جعفری (ولی) ان کے بھائی کے کردار میں موجود ہیں۔

ڈرامے میں انہیں کلاس کی دوسری لڑکیوں کی جانب سے تنگ کیا جاتا ہے اور ان کے بھائی ولی، کزن سمیر نے انہیں بچایا۔

یہ منانظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے اور لوگوں نے آپ بیتی بھی شیئر کی۔

تاہم حالیہ انٹرویو میں نورے ذیشان میں بتایا کہ انہیں حقیقی زندگی میں بھی اسکول میں اسی طرح کا سامنا کرنا پڑا، وہاں میں سفید جوتے پہن کر جاتی تھی تو اس پر پیر رکھ دیتے تھے تاکہ مجھے سزا مل سکے۔

یہ پڑھیں: ’پرورش‘ کی نورے ذیشان ’آنیا‘ کون ہیں؟

اداکارہ کے مطابق ان کے یونیفارم پر سیاہی لگائی جاتی تھی، ایک لڑکے نے مجھے دھکا دیا تھا جس کی وجہ سے میں زمین پر گر گئی تھی اور سر پر چوٹ لگی تھی۔

نورے ذیشان نے بتایا کہ میں یہ سب ہونے کے بعد خوفزدہ تھی اور کسی کو ہیں بتاسکتی تھی کہ میرے ساتھ یہ سب ہورہا ہے، آپ اپنے پیاروں کو یہ بتانا مشکل سمجھتے ہیں کیونکہ آپ ان کے ردعمل سے ڈرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پانچویں جماعت میں تنگ کیا گیا اور آٹھویں سے دسویں جماعت کے بچے انہیں تنگ کرتے تھے۔