جنگ میں یوکرین کی مدد کرنے والے چار یورپی ممالک نے روس کا مقابلہ کرنے کے لیے دفاعی منصوبہ تیار کیا ہے۔
سویڈن، ناروے، فن لینڈ اور ڈنمارک کی فضائیہ کے کمانڈروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے روس کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک متحد نورڈک فضائی دفاعی فورس بنانے کے منصوبے پر دستخط کیے ہیں۔
چاروں ممالک کی مسلح افواج کے بیانات کے مطابق وہ نیٹو کے تحت کام کرنے کے پہلے سے معلوم طریقوں کی بنیاد پر مشترکہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔
ڈنمارک کی فضائیہ کے کمانڈر میجر جنرل جان ڈیم نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ فضائی افواج کو ضم کرنے کا اقدام گزشتہ سال یوکرین پر روس کے حملے سے شروع ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مشترکہ بیڑے کا موازنہ ایک بڑے یورپی ملک سے کیا جا سکتا ہے۔
ناروے کے پاس 57 ایف16 لڑاکا طیارے اور 37 ایف35 لڑاکا طیارے ہیں۔
فن لینڈ کے پاس باسٹھ F/A-18 ہارنیٹ جیٹ اور چونسٹھ F-35s آرڈر پر ہیں جبکہ ڈنمارک کے پاس اٹھاون F-16 اور ستائیس F-35s آرڈر پر ہیں۔ سویڈن کے پاس 90 سے زیادہ گریپین جیٹ طیارے ہیں۔