’ریٹیلرز پر ٹیکس نہیں لگانا یہ درست عمل نہیں ہے‘

پاکستانیوں کی تنخواہیں مہنگائی کے حساب سے نہیں بڑھیں، مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ریٹیلرز پر ٹیکس نہیں لگانا یہ درست عمل نہیں ہے اگر آئی ایم ایف سے پہلے معاہدہ ہو جاتا تو اب شاید 8، 9 ارب ڈالر ذخائر ہوتے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ وہ پاکستان نہیں جس کا خواب دیکھا گیا تھا روپےکی قدر کو مصنوعی طور پر نہ روکا جاتا تو کسٹم ڈیوٹی میں پیسےمل جاتے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ناگزیر تھا کیونکہ معاشی حالات خراب تھے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کیا جا رہا ہے امید ہے اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا اگر آئی ایم ایف سے پہلے معاہدہ ہو جاتا تو اب شاید 8، 9 ارب ڈالر ذخائر ہوتے، ایل سیزنہ کھلنےکی وجہ سے ملک بھر میں تمام فیکٹریاں کہیں نہ کہیں متاثر ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں ہےکہ کہ بہت سےلوگ ٹیکس نہیں دیتے اس میں کوئی شک نہیں ہے معاشی نظام میں ریفارم کی ضرورت ہے۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کسی کی بھی حکومت ہو وفاق کو ہمیشہ مالی خسارے کا سامنا رہےگا وفاق کے مالی خسارے کی وجہ سےاین ایف سی پر بھی نظرثانی کرنا ہو گی۔