پی سی بی کا غیرمنظور شدہ ٹورنامنٹ کا نوٹس

پاکستان کرکٹ بورڈ کو معلوم ہوا ہے کہ فیصل ٹاؤن راولپنڈی میں ایک غیر منظور شدہ ٹورنامنٹ کا ‏آغاز ہوا ہے، جس کے میچز ایک جوا ساز ویب سائٹ پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

‏ پی سی بی تصدیق کرتا ہے کہ اس نے اس غیر منظور شدہ ٹورنامنٹ کے لیے اپنےکسی ڈومیسٹک ‏کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہیں کیا ۔ ‏

چونکہ یہ ایک غیرمنظورشدہ ٹورنامنٹ ہے لہٰذا پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2020-21 میں ‏شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں، ایمرجنگ کرکٹرز اور میچ آفیشلز کو یقین دلانا چاہتا ہے کہ اگر وہ ‏مستقبل میں پی سی بی کےماتحت منعقدہ کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنےکے خواہشمند ہیں تو ‏وہ پابندی سے بچنے کے لیے اس ٹورنامنٹ سے دور رہیں ۔

‏ علاوہ ازیں، پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ اس ٹورنامنٹ پر نظر رکھے گا اور اگر کسی بھی قسم ‏کی بدعنوانی سامنے آئے گی تو اس سے پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت نمٹا جائے گا۔