نوواک جوکووچ نے 23واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیت لیا

نوواک جوکووچ

پیرس: سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے فرنچ اوپن کا فائنل جیت کر 23واں گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

فرنچ اوپن کے فائنل میں سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے ناروے کے کیسپر روڈ کو شکست دی، جوکووچ نے تیسرا فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

فائنل میں جوکووچ نے اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی اور فتح کا اسکور 6-7، 6-3، 5-7 رہا۔

جوکووچ نے مجموعی طور پر 23واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتا ہے وہ سب سے زیادہ گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ نوواک جوکووچ نے فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں ہسپانوی کھلاڑی الکراز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

علمی نمبر ایک الکراز صرف ایک سیٹ میں ہی کامیابی حاصل کر سکے تھے، نوواک جوکووچ نے کارلوس الکاریز کو 3-6 ، 7-5 ، 1-6 اور 1-6 سے ہرایا تھا۔