آسٹریلین اوپن: جوکووچ نے راجر فیڈرر سے اہم اعزاز چھین لیا

میلبرن: سربیا کے نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کا ایک اور ٹائٹل اپنے نام کرتے ہوئے راجر فیڈرر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مینزسنگلز فائنل میں جوکووچ نے یونان کے سٹ سپاس کو اسٹریٹ سیٹ میں ہرایا۔

اسی فتح کے ساتھ نوواک جوکووچ نے دسواں آسٹریلین اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا یہی نہیں جوکووچ نے اپنے کیرئیر میں بائیسواں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت کر فیڈرر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تاریخ رقم کرنے کے بعد سرب کھلاڑی جوکووچ نے پلیئر باکس پر چڑھ کر اپنی والدہ کا گلے لگایا اور پھوٹ پھوٹ کر رو دئیے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو کوویڈ ویکسینیشن نہ لگوانے کی وجہ سے اس آسٹریلین اوپن کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

نواک جوکووچ کی غیر موجودگی میں اسپین کے رافیل نڈال نے آسٹریلین اوپن جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نوواک جوکووچ پر آسٹریلیا میں داخلے پر پابندی ختم

تاہم رواں سال آسٹریلیا نے کووڈ ویکسی نیشن کی پابندی کو ختم کیا تھا جس کے باعث ٹینس اسٹار نواک جوکووچ آسٹریلوی کو بھی ویزہ جاری کیا گیا تھا۔

رافیل نڈال کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں ٹینس اُس وقت بہترین ہے جب کورٹ میں بہترین کھلاڑی ہوں۔