نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن کا دوسرا فیز بھی مکمل

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ(این ٹی ڈی سی) نے 133 کلومیٹر طویل 500 کے وی نیلم جہلم ڈبل ‏سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کےدوسرے فیز کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرکے انرجائز کردیا۔

‏969 میگاواٹ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے پیدا ہونے والی بجلی براہ راست 500 کے وی نوکھر (نیو گھکڑ) ‏گرڈ سٹیشن کو پہنچائی جائے گی جو لوڈ سنٹرز کے قریب ہے۔ترجمان این ٹی ڈی سی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم ‏ٹرانسمیشن لائن دو مرحلوں میں مکمل کی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں نیلم جہلم پاور ہاؤس سے ڈومیلی (نزد ‏روات) تک 152 کلومیٹرٹرانسمیشن لائن 2018 میں مکمل کی گئی ۔ دونوں مرا حل مکمل ہونے پر ٹرانسمیشن کی ‏کل لمبائی 285کلو میٹر ہوگئی ہے قبل ازیں 969میگاواٹ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بجلی کی ترسیل 500کے ‏وی گرڈ سٹیشن روات تک ترسیل کی جارہی تھی۔ ‏

ترجمان کے مطابق نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سےبجلی کی ترسیل کے علاوہ، این ٹی ڈی سی نے نیلم جہلم ‏تا نوکھر ٹرانسمیشن لائن کے ساتھ لوپنگ کے ذریعے720میگاواٹ کروٹ ہائیڈرو پاور کو بھی منسلک کردیا ہے۔ ‏کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ٹیسٹنگ جاری ہےجس کے مکمل ہوتے ہی جلد 720 میگاواٹ سستی توانائی قومی ‏گرڈ میں شامل کر دی جائے گی۔نتیجتاً گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گردونواح کے اضلاع کے لوڈ مینجمنٹ کے مسائل ‏پر قابو پا لیا جائے گا۔ ‏

مزید برآں، پن بجلی کا اضافہ لوڈ سنٹرز پر سسٹم میں استحکام اور وولٹیج پروفائل کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ‏ادا کرے گا۔