اسلام آباد:نمل یونیورسٹی کےطلبہ کا احتجاج رنگ لےآیا، یونیورسٹی انتظامیہ 6 میں سے5 مطالبات ماننےکو تیار ہوگئی۔
یونیورسٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ احتجاج میں ملوث طلبا کےخلاف ایکشن نہیں لیاجائےگا، طالبعلموں کو ہوسٹل اور ٹرانسپورٹ فیس واپس کی جائے گی۔
Students of even NUML University are protesting. The only political party that managed to convince youth and students the most is now badly up against their rights. pic.twitter.com/vRz6w8Oogc
— Rehan Tariq (@RehanTofficial) January 18, 2021
امتحانی نصاب کم کرنےکے بعد امتحانات آن کیمپس ہوں گے اور نتائج کاجائزہ لینےکیلئےتمام ڈیپارٹمنٹس میں کمیٹیز تشکیل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پیر کے روز نمل یونیورسٹی کے سیکڑوں طلبہ نے مطالبات کے حق میں اور ن لائن کیمپس امتحانات کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ طلبا نے اپنے وسائل پر آن لائن کلاسز لی ہیں تو بھاری فیسیں کیوں دیں؟