آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 قومی اسمبلی سے منظور

قومی اسمبلی تحلیل

اسلام آباد : آفیشل سکریٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 قومی اسمبلی سے منظور کرالیا گیا، جس کے تحت ایف آئی اے کو بطور تحقیقاتی ادارہ شامل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل2023 کی منظوری دے دی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 میں ترمیم کا بل ضمنی ایجنڈا پر لایا گیا۔

بل کے تحت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیا جائے گا اور ایف آئی اے کوبطورتحقیقاتی ادارہ شامل کیا جائے گا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں کہا گیا کہ تحقیقاتی اداروں کے کردار ، اداروں میں روابط کو مزید مربوط بنانے کافریم ورک شامل ہے۔

بل کے مطابق خفیہ معلومات کی تحقیقات کیلئےجے آئی ٹی تشکیل کے کردار کو بھی شامل کیا جائے گا اور قومی سلامتی سےمتعلق اہم معلومات کو مزید محفوظ بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔