لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق اولمپین کلیم اللہ کو پاکستان ہاکی ٹیم کا چیف آبزور تعینات کر دیا گیا ہے۔
پی ایچ ایف نے سابق اولمپین آصف باجوہ کو چیف سلیکٹر مقرر کیا ہے جب کہ اولمپین انجم سعید ، ذیشان اشرف، کامران اشرف قومی سلیکشن کمیٹی کےممبر ہوں گے۔
سابق اولمپین شہباز سینئر قومی ہاکی ٹیم کےمنیجر ہوں گے۔ پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ رولنٹ اولٹمینز قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔