اسلام آباد: اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں درو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، بجلی گھروں کیلئے گیس مہنگی جبکہ کھاد بنانے والی کمپنیوں کیلئے گیس سستی کردی گئی۔
اوگرا نے وفاقی حکومت کی سفارش پر گیس کی قیمتوں میں دروبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اوگرا نے سرکاری ونجی پاورپلانٹس کیلئے گیس تیرہ روپے ایم ایم بی ٹی یو مہنگی جبکہ کھاد کے کارخانوں کیلئے گیس چھیتر روپے انسٹھ پیسےفی ایم ایم بی ٹی یو سستی کر دی گئی ہے ۔
پاورپلانٹس کیلئے گیس کے نئے نرخ چھ سو تیرہ روپے اورکھادکارخانوں کیلئے ایک سو تئیس روپے اکتالیس پیسے مقرر ہوگیا ہے۔
اس وقت کھاد کارخانوں کودیگرشعبوں سے پانچ گنا سستی گیس فراہم کی جارہی ہے، جبکہ پاورپلانٹس کیلئے گیس مہنگی ہونے بوجھ بجلی صارفین پر پڑے گا۔