’’او بھائی ہیرو نہیں بن!‘‘ روہت نے سرفراز خان کو ایسا کیوں کہا؟

بھارتی کپتان روہت شرما نے فیلڈنگ کے دوران سرفراز خان کی ہلکی سی سرزنش کرتے ہوئے انھیں ہیرو نہ بننے کا مشورہ دے دیا۔

گراؤنڈ سے روہت شرما کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سرفراز خان کو بلے باز کے قریب فیلڈنگ کرتے وقت ہیلمٹ پہننے کی یاد دلاتے سنائی دے رہے ہیں۔۔

سابق ٹوئٹر اور موجودہ ایکس پر وائرل ہو نے والی ویڈیو میں، روہت کو سرفراز کو خبردار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، وہ کہہ رہے ہیں ’’ارے بھائی، زیادہ ہیرو مت بن۔‘‘

یہ واقعہ انگلینڈ کی دوسری اننگز کے 47 ویں اوور میں پیش آیا جب سرفراز بیٹر کے قریب فیلڈنگ کرنے آئے لیکن وہ ہیلمٹ نہیں پہنے ہوئے تھے۔

اس دوران سرفراز خان کو میچ آفیشل کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ وہ بغیر ہیلمٹ کے بلے باز کے اتنے قریب فیلڈنگ نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ بھارت کو انگلینڈ کے خلاف چوتھا ٹیسٹ جیتنے کے لیے دوسری اننگز میں 192 رنز کا ہدف ملا ہے۔ میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 40 رنز بنا لیے ہیں۔