او آئی سی کی الخلیل مسجد کا انتظام یہودی آبادکار کونسل کو دینے کی شدید مذمت

او آئی سی نے الخلیل مسجد کا انتظام یہودی آبادکار کونسل کو دینے کی شدید مذمت کی ہے، فیصلہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

آرگنائزیشن آف اسلامک کارپوریشن نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی سرزمین پر اسلامی مقدس مقامات کی حیثیت تبدیل کرنا چاہتا ہے، او آئی سی نے اس فیصلے کو عالمی قوانین، یونیسکو کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

او آئی سی نے کہا کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر جعلی خودمختاری مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے، مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین کے تحت غیرقانونی ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کا مسجد ابراہیمی پر دھاوا خطرناک پیشرفت ہے، فلسطینی اتھارٹی

اسلامی تنظیم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام اور مقدس مقامات کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

ابراہیمی مسجد الخلیل کی بنیاد پیغمبر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانے سے جڑی ہے، الخلیل مسجد تاریخ، مذہب اور سیاست تینوں پہلوؤں سے غیرمعمولی اہمیت رکھتی ہے۔

https://urdu.arynews.tv/istanbul-1st-oic-ijlas/