اوپیک ممالک کا پیداوار میں کمی کرنے کا اعلان، تیل کی قیمتیں بڑھنے لگیں

خام تیل کی قیمتیں

اوپیک ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد ں خام تیل کی اوسط قیمت85 ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر پہنچ
گئی۔

تفصیلات کے مطابق اوپیک ممالک بشمول سعودی عرب، قطر اور دیگر ملکوں نے تیل کی پیداوار میں یومیہ ایک ملین بیرل کمی کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ اس اچانک اعلان سے آج برینٹ کروڈ تیل کی قیمت میں پانچ ڈالر یا سات فیصد اضافہ ہو گیا اور بین الاقوامی مارکیٹس میں خام تیل کی اوسط قیمت پچاسی ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر پہنچ گئی ہے۔

سعودی عرب نے خام تیل کی پیداوار میں یومیہ پانچ لاکھ بیرل کمی کا اعلان کیا ہے، اس کے برعکس امریکہ تیل کی قیمتوں کو نیچے لانے کیلئے اوپیک ممالک سے پیداوار بڑھانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ اویپک میں شامل متحدہ عرب امارات، کویت، عمان، عراق اور الجیریا نے بھی تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ طور پرکمی کا اعلان کیا۔

عراق نے 2 لاکھ 11 ہزار بیرل، امارات نے ایک لاکھ 44 ہزار بیرل، کویت نے ایک لاکھ 28 ہزار، الجیریا نے 48 ہزار اور عمان نے 40 ہزار بیرل یومیہ تیل کی پیداوار میں کمی کریں گے اور یہ کمی رواں سال کے آخر تک جاری رہے گی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان سمیت دنیا میں مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا۔