مردان خیل سے تیل اورقدرتی گیس کا بڑا ذخیرہ برآمد

اسلام آباد: خیبرپختونخواہ سے تیل اور قدرتی گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کیاگیا ہے جہاں سےجلد تیل اور گیس کی فراہمی متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ دریافت خیبرپختوانخواہ کے علاقے مردان خیل ون میں ہوئی ہے۔

وزارت پٹرولیم کے مطابق یہ دریافت آئل فیلڈ میں واقع ٹل بلاک میں ہونے والی ساتویں دریافت اور بارہواں کنواں ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئی دریافت سے یومیہ ساڑھے تین ہزار بیرل تیل کی پیداوارہوگی جس سے ملک کی تیل کی صنعت کو مزید استحکام ملے گا۔