انگلینڈ کے اہم کھلاڑی دورہ پاکستان چھوڑ کر لندن روانہ، وجہ سامنے آگئی؟

ملتان: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ملتان میں کھیلا جارہا ہے، تیسرے روز کے کھیل کا آغاز ہوچکا ہے، گزشتہ روز کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر96 رنز بنالئے تھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انگلینڈ کے فاسٹ بولر اولی اسٹون دورہ پاکستان چھوڑ کر شادی کر نے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔

انگلینڈ مینجمنٹ کے مطابق فاسٹ بولر اولی اسٹون علی الصبح لندن روانہ ہوئے،دوسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔

جو روٹ کا کہنا ہے کہ اسٹون کی منگیتر نے شادی کے انتظامات کئے ہیں، پوری ٹیم کی نیک تمنائیں اسٹون کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والی یہ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 کا حصہ ہے اور دونوں ہی ٹیموں کو اپنی حالیہ سیریز میں وائٹ واش کی خفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاکستانی کوہ پیماء شہروز کاشف نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر اور دوسرا 15 اکتوبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 26 اکتوبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔