عمان ایئر کے مسافروں کیلیے زبردست خوشخبری

عمان ایئر فلیٹ کو 2024 کے لیے تین نئے بوئنگ 787-9 کی پہلی ترسیل موصول ہو گئی۔

عمان ایئر کو اپنے تازہ ترین بوئنگ B787-9 طیاروں کی ترسیل موصول ہوئی جو اس سال کے لیے شیڈول تین میں سے پہلا ہے۔

یہ موجودہ آرڈر کا پہلا طیارہ ہے جب کہ 2027 تک مزید آٹھ ہوائی جہاز شامل ہونے ہیں۔ B787-9 اپنے جدید ڈیزائن اور غیر معمولی ایندھن کی کارکردگی کے لیے دنیا کے جدید ترین مسافر بردار طیاروں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے۔

اس کے وسیع کیبن اور بڑی کھڑکیاں مہمانوں کے لیے بے مثال آن بورڈ آرام فراہم کرتی ہیں۔ طیارہ جمعہ کی سہ پہر مسقط میں لینڈ کر چکا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر کون کورفیاتس نے کہا کہ ہم اپنے نئے بوئنگ B787-9 کو ہوائی جہاز کی لائن اپ میں خوش آمدید کہتے ہوئے پُرجوش ہیں، جو عمان ایئر کے جدید اور عام بیڑے کو اڑانے کی ہماری حکمت عملی کے مطابق ہے یہ ہمیں آپریشنز میں کارکردگی کو برقرار رکھنے، دیکھ بھال کے اخراجات کو بہتر بنانے اور اپنے مہمانوں کے لیے ایک ہموار اور مستقل تجربہ کو یقینی بنانے کے لیے بہترین اقدام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے طیارے کی شمولیت سے عالمی معیار کے کیریئر کے طور پر اپنی ساکھ کو برقرار رکھتے ہوئے اور آنے والے سالوں میں سیاحت اور رابطے کو بڑھانے کے عمان ایئر کے عزم کا اظہار ہے۔

جدید ترین ہوائی جہاز میں 30 بزنس کلاس سیٹوں اور 258 اکانومی کلاس نشستوں کے ساتھ دو کلاس کنفیگریشن ہے اور یہ ایئر لائن کے تمام مقامات کے نیٹ ورک پر کام کرے گا۔

عمان ایئر کے کشادہ، خوبصورت کیبن ڈیزائن، اور غیر معمولی سروس اور مہمان نوازی نے اسے بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا ہے، جس میں حال ہی میں APEX 2024 ایوارڈز میں مشرق وسطی میں بہترین سیٹ کمفرٹ اور Skytrax 2024 ایوارڈز میں بہترین ایئر لائن اسٹاف مڈل ایسٹ شامل ہیں۔