عمان: جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی

عمان: پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ جعلی رسیدوں پر زیورات چوری کرنے کے الزام میں ایک خاتون کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسقط گورنریٹ میں پولیس کمانڈ نے ایک خاتون شہری کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ خاتون نے جعلی رسیدوں کا استعمال کرتے ہوئے زیورات کی دکان سے متعدد بار زیورات خریدے تھے۔

پولیس نے مذکورہ خاتون سے زیورات اور نقدی رقم ضبط کرلی، رائل عمان نے پولیس نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ مدعا علیہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جاری ہے۔

پولیس کی جانب سے جنوبی البطینہ گورنریٹ میں چندہ باکس چوری کرنے کے الزام میں تین ایشیائی باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پولیس کمانڈ نے شمالی البطینہ گورنریٹ میں ایشیائی قومیتوں کے 10 افراد کو اس وقت حراست میں لیا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایشیائی قومیتوں کے افراد جھگڑا کرنے میں مصروف تھے اور عوام کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انکوائریز اینڈ کریمنل انویسٹی گیشن نے پولیس کمانڈ کے تعاون سے جنوبی الشرقیہ گورنری میں عرب باشندوں کو منی ایکسچینج فراڈ کے الزام میں حراست میں لے لیا، جبکہ پولیس کی جانب سے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔