اسلام آباد : وزیرتوانائی عمرایوب نے دعویٰ کیا ہے رمضان میں ملک کےکسی حصےمیں سحر افطار میں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی، عمران خان کی حکومت نے نظام شفاف بنایا ،چوری کے خلاف مہم چلائی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرتوانائی عمرایوب نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا رمضان میں ملک کےکسی حصےمیں سحرافطار میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے۔
عمرایوب کا کہنا تھا سابق حکومت سےسوال ہےکہ رمضان میں کیوں لوڈشیڈنگ ہوتی تھی عمران خان کی حکومت نے نظام شفاف بنایا ،چوری کے خلاف مہم چلائی، بجلی چوروں کےخلاف30ہزار مقدمات درج کرائے ، 4ہزارکوجیل بھیجا، اپنے ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کرکے برطرف کیا۔
بجلی چوروں کےخلاف30ہزار مقدمات درج کرائے
اسلام آباد کے مکینوں کو بجلی اورگیس کے نئے کنکشنز میں مشکلات کے حوالے سے وزیر توانائی نے کہا اوجی ڈی سی ایل نےپہلےکوٹہ 3لاکھ کارکھاتھا، دوبارہ اپیل ہوئی ہےاورکوٹہ6 لاکھ کرنےکی سفارش کی گئی ، وزارت توانائی اس چیزکوسپورٹ کرتی ہےنئےکنکشنزدینےچاہئیں۔
جس پر اسدعمر نے کہا وزیرتوانائی عمرایوب کا معاملے پر شکریہ اداکرتاہوں ، اسلام آبادکےعوام بھی پاکستانی شہری ہے،اسلام آباد کے عوام کوبھی بجلی ،گیس اورپانی ملناچاہیے۔
یاد رہے چند روز قبل وزارت بجلی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک میں فی الوقت طلب سے زائد بجلی کی پیداوار ہورہی ہے، نظام میں بجلی کی کل طلب14 ہزار324 میگاواٹ جبکہ بجلی کی پیداوار18 ہزار میگاواٹ رہی اور شارٹ فال صفر ہے ۔
ترجمان نے کہا تھا جن علاقوں میں بجلی کی چوری اور دیگر وجوہات کی بناء پر نقصانات ہیں او ر تناسب سے اعلانیہ لوڈ منیجمنٹ کی جارہی ہے۔