شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمر شہزاد نے انکشاف کیا ہے کہ کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ فواد خان سے قبل انہیں آفر ہوئی تھی۔
اداکار عمر شہزاد کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ بھارتی فلم کی سے متعلق گفتگو کررہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ انہیں عمران عباس نہیں بلکہ فواد خان کے کردار کی آفر ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سے آفر آنے پر میں نے سوچا کہ کرن جوہر کی فلم ہے ہیروئن بھی کوئی مشہور ہوگی، مجھے سین بھی سارے اہم اور ہیروئن کے ساتھ آفر کیے گئے تھے۔
عمر شہزاد نے بتایا کہ ’میں نے فلم کے لیے ہاں کردی اور سوچا کہ سین چاہے فلم میں چار ہوں یا پانچ مگر یہ فلم ضرور کرنی ہے۔
اداکار نے بتایا کہ فلم کے لیے ایک سین کی ویڈیو بنا کر بھیجنی تھی پھر میں ویڈیو بھیج کر عمرے کے لیے چلا گیا اور واپس آنے پر جب فلم کی انتظامیہ سے رابطہ کیا تو کوئی جواب ہی نہیں ملا۔
واضح رہے کہ اے دل ہے مشکل میں پاکستان شوبز کے سُپر اسٹار فواد خان نے ڈی جے کا کردار نبھایا اور بھارت میں ان کی پرفارمنس کو بےحد سراہا گیا تھا۔
اداکار عمر شہزاد بھی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔