بنگلہ دیش کے کپتان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 کے اہم ترین میچ میں اپنی ٹیم کی شکست کا ذمے دار بلے بازوں کو قرار دیا ہے۔
ایڈیلیڈ میں پاکستان سے شکست کے بعد بنگلہ دیش ٹی 20 ورلڈ کپ کے ٹورنامنٹ سے باہر جب کہ قومی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ میچ کے بعد بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے اپنی ہار کا ذمے دار بیٹنگ کو قرار دیا ہے۔
شکیب الحسن نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف کم اسکور کیا، ہمیں 145 سے 150 رنز بنانے چاہیے تھے، بلے باز اختتامی اوورز میں اسکور نہ بڑھا سکے۔
بنگلہ کپتان نے ہار کے باوجود کارکردگی کے لحاظ سے رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو اب تک اپنی ٹیم کا سب سے بہتر ورلڈ کپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک فٹ ہوں بنگلہ دیش کے لیے کھیلتا رہوں گا۔