راولپنڈی میں خراب موسم کے باعث ایک دن کی چھٹی کا اعلان

پیر سے پھر مزید بارش کی پیشگوئی، پانچویں اسپیل کا الرٹ جاری

(17 جولائی 2025): راولپنڈی میں موسمیاتی حالات کے پیش نظر ضلع راولپنڈی میں ایک دن کی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے ایک یوم کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے سسٹم کی بیٹریاں چوری

قبل ازیں، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کیلیے وارننگ جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے دو سے تین گھنٹے تک شہری غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں نکاسی اب کیلیے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے ہمارا عملہ افسران اور امدادی ٹیمیں مصروف عمل ہیں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں اب تک 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے جبکہ مزید بارش کا امکان ہے،

فیصل آباد میں دو روز کے دوران مختلف مقامات پر بارش کے باعث چھتیں گرنے سے اب تک 11 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد میں میاں بیوی، ماں بیٹی، دو بھائی اور ماں بیٹا بھی شامل ہیں۔

جمعرات کی صبح علامہ اقبال کالونی کے جی بلاک میں دوسری منزل کے کمرے کی کمزور چھت گرنے سے دو بھائی سترہ سالہ محمد اور گیارہ سالہ مصعب حسین جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا والد پچاس سالہ خالد ، والدہ فرحانہ اور بارہ سالہ بہن شانزہ زخمی ہوئے۔