لندن سے سنگاپور جانے والے طیارے میں دوران پرواز شدید جھٹکوں سے ایک مسافر ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سنگاپور ایئرلائن کے طیارے کو ہنگامی بنیاد پر بینکاک میں اتار لیا گیا ہے۔ سنگاپور ایئرلائنز کی پرواز نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی۔
ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارہ بظاہر کسی ایئر پاکٹ کی زد میں آیا جس کی تحقیقات کر رہے ہیں، واقعے پر افسوس ہے اور ہلاک ہونے والے مسافر کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
بوئنگ 777-300ER کو بینکاک تھائی لینڈ کی طرف موڑ دیا گیا تھا جہاں منگل کو اس نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ سنگاپور ایئر لائنز نے اپنے فیس بک پیج پر ایک بیان میں کہا کہ پرواز SQ321 کو "راستے میں شدید ہنگامہ خیزی کا سامنا کرنا پڑا”۔
جہاز میں 211 مسافر اور عملے کے 18 ارکان سوار تھے۔