چارسدہ : خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ کے قریب سردیاب پل گرنے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع چارسدہ کے قریب سردیاب پل گرنے سے 1 شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق سردیاب پل پرحادثہ اس وقت پیش آیا جب سیمنٹ سے بھرا ٹرک پل سے گزر رہا تھا۔
سردیاب پل کا ایک حصہ گرنے کے بعد ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جس کے بعد گاڑیوں کو یکطرفہ روڈ پر منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 16 سو سیمنٹ کی بوریوں سے لدا 10 وہیلر ٹرک پشاور سے چارسدہ جا رہا تھا۔
خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کو ضلع چارسدہ سے ملانے والا یہ پل 1939 میں تعمیرہوا تھا۔
بونیر میں مسافر وین کھائی میں جاگری‘ 9افراد جاں بحق
واضح رہے کہ رواں برس 22 جنوری کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع بونیر میں مسافر وین کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 9افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔