کراچی: خاتون کی ایک ماہ پرانی تشدد زدہ لاش برآمد

کراچی : شرافی گوٹھ فیوچرکالونی سے خاتون کی ایک ماہ پرانی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی، لاش کی اطلاع علاقہ مکین نے تعفن اٹھنے پردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شرافی گوٹھ فیوچرکالونی کچی آبادی سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون کی تشددزدہ لاش تقریباً ایک ماہ پرانی ہے، لاش کی شناخت 30 سالہ سمیرا کےنام سے ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ لاش کی اطلاع علاقہ مکین نے تعفن اٹھنے پردی، لاش ملنےکےمعاملےکی تحقیقات جاری ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد وجہ موت کا تعین ہوسکے گا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود میں بیگ سے لاش برآمد ہوئی۔

علاقہ مکینوں نے بیان میں بتایا کہ کار سوار 2 خواتین رات گئےبیگ کچراکنڈی میں پھینک کر گئی تھیں۔

پولیس نے موقع پرپہنچ کربیگ میں ملنے والی معذورشخص کی لاش کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بریف کیس کے فنگرپرنٹس لیے جا رہے ہیں۔