لاہور میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا قتل، ملزم پکڑا گیا

لاہور میں جھگڑے پر مسافر نے جھگڑے کے بعد آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ وقار نامی شخص نے آن لائن ٹیکسی منگوائی۔ گاڑی میں بیٹھنے کے بعد اس کا ڈرائیور سے جھگڑا ہوگیا جس کے بعد ملزم مسافر نے ڈرائیور پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور فاخر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس نے ملزم وقار کو گرفتار کرلیا جب کہ مقتول کی لاش کو جناح اسپتال کے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ٹیکسی ڈرائیور فاخر کے اہل خانہ نے اس کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔