کراچی : آن لائن ٹیکسی ڈرائیور شاہ زیب کے قتل میں خاتون سمیت کئی افراد ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا جبکہ قتل میں ملوث افراد گورنمنٹ آف سندھ نمبرکی گاڑی میں تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سچل سمیرا چورک کے قریب آن لائن ٹیکسی ڈرائیور شاہ زیب کے قتل کی تحقیقات جاری ہے۔
شاہ زیب کے قتل میں خاتون سمیت کئی افراد ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا،پولیس نے کہا ہے کہ قتل میں ملوث افراد گورنمنٹ آف سندھ نمبرکی گاڑی میں تھے، مبینہ قاتل لاش پھینکنےکےبعدمقتول شاہ زیب کی گاڑی چلاکرلے جارہے تھے۔
حکام کا کہنا تھا کہ شاہ زیب کی گاڑی مبینہ طور پر سفید کپڑوں میں ملبوس شخص چلا رہا تھا، گاڑی کی فرنٹ سیٹ پرایک لڑکی بھی بیٹھی تھی اور گاڑی کا ٹریکر بند ہونے پرلڑکی کوسرکاری گاڑی میں منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول کو مارنے کے بعد خون روکنےکی بھی کئی کوششوں کےشواہد ملے ، خون روکنے کیلئے کن چیزوں کا استعمال کیا گیا وہ الگ مقام سےملے، پھینکی گئی چیزوں میں ایک ہوٹل کے کمرےکی چابی بھی ملی ہے۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ جس ہوٹل کے کمرے کی چابی ملی وہ حیدر آبادکےراستےمیں آتا ہے تاہم پولیس کی ٹیم تفتیش کےلئے ہوٹل بھی روانہ کردی ہے۔