نظروں کو دھوکا دیتی تصویری پہیلی میں آج ایک اور دلچسپ پہیلی آپ کے سامنے ہے جس میں 15 سیکنڈ میں کچن میں چھپی گھڑی ڈھونڈنی ہے یہ کارنامہ صرف 5 فیصد ہی انجام دے سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر نظروں کو دھوکا دیتی اور وہم میں مبتلا کرتی تصویری پہیلیوں کی دھوم مچی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد ان میں دلچسپی لے رہی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ہر پہیلی ایک نیا دلچسپ ٹاسک لاتی ہے جو بوجھنے والے کے لیے چیلنج سے بھرپور ہوتا ہے۔
تصویری پہیلی بوجھنا صرف ایک تفریحی ہی نہیں بلکہ یہ ایک طرح سے انسانی کی ذہنی صلاحیت اور نظر ودماغ کے تال میل کو جانچنے کا بھی ذریعہ ہے کیونکہ اس میں نظروں اور دماغ کو یکسو رکھنا پڑتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ متعلقہ شخص کی نفسیات کو بھی سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ وہ سامنے نظر آنے والی چیزوں کو کیسے دیکھتا ہے۔ یعنی سطح انداز میں دیکھتا ہے یا پھر گہرائی میں جا کر پرکھتا ہے۔
آج کی تصویری پہیلی بہت دلچسپ ہے جس میں آپ کے سامنے ایک ریستوران کا کچن ہے جہاں کئی شیف مختلف اقسام کے کھانے بنانے میں مصروف ہیں۔
اس منظر میں شیف کھانا پکاتے ہوئے چیختے اور غصہ کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں جب کہ ویٹر اپنے ہاتھوں میں آرڈر اٹھائے ہوئے ہیں۔ پکوانوں کے ڈھیر بھی لگے ہوئے ہیں۔ اس تمام ہنگامی صورتحال میں آپ نے یہاں کھانے کی کوئی چیز تلاش نہیں کرنی بلکہ اسی کچن میں چھپی ایک گھڑی کو تلاش کرنا ہے۔ اس کے لیے وقت بھی آپ کے پاس صرف 15 سیکنڈ ہے۔
یہ تصویری پہیلی بنانے والے کا دعویٰ ہے کہ صرف 5 فیصد افراد ہی مقررہ وقت میں یہ ٹاسک پورا کر سکتے ہیں۔ تو کیا آپ تیار ہیں؟
اگر آپ یہ چیلنج پورا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو تصویر کو غور سے دیکھیں اور آپ کا وقت شروع ہوتا ہے اب۔۔۔
کیا آپ نے 15 سیکنڈ میں چھپی ہوئی گھڑی کو دیکھا؟
اگر آپ کو چھپی ہوئی گھڑی نظر نہیں آئی تو آپ کا شمار ان 5 فیصد افراد میں نہیں ہوتا لیکن پریشان ہونے کی بات نہیں 95 فیصد لوگوں کو ہم گھڑی دکھا دیتے ہیں۔ اس کے لیے صرف نیچے اسکرول کریں۔
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
یہ گھڑی وینٹ کے قریب تصویر کے اوپری حصے میں چھپی ہوئی ہے۔ صرف آپ ہی نہیں بلکہ اس تصویری پہیلی نے ہزاروں افراد کو سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے۔
پہیلی کیسی لگی کمنٹس سیکشن میں لکھنا نہ بھولیں۔