’پاکستان اور بھارت میں سے ایک ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی گی‘

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے جنوبی افریقا کو گروپ سے فیورٹ قرار دیتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ بھارت اور پاکستان کی ٹیموں میں سے ایک سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔

کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشیائی ٹیموں پاکستان، بھارت، سری لنکا کو آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جب کہ یہ حالات انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے لیے بہت سازگار ہوں گے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ جنوبی افریقا کے پاس سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کا بہترین موقع ہے کیونکہ وہ ان پچوں پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے تاہم میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں میں سے ایک کو سیمی فائنل میں جاتے دیکھ رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کے سامنے آسٹریلوی کنڈیشنز میں کارکردگی دکھانا بھارتی بلے بازوں کے لیے مشکل ہوگا۔