قومی ٹیم کے بیٹر عبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ آسٹریلوی پرائم منسٹر الیون کے خلاف میچ کا پہلا دن ہمارے لئے بہت اچھا رہا۔
کنبیرا میں 4 روزہ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ شفیق نے کہا کہ کپتان شان مسعود نے بہت اچھی اننگز کھیلی اس میں سیکھنے کے لئے بہت کچھ تھا۔
انہوں نے کہا کہ دورے کا آغاز کتنا پرُاعتماد ہوتا ہے یہ اہمیت رکھتا ہے کوشش ہوگی کہ بقیہ دنوں میں بھی اچھا کھیلیں۔
Opening batter Abdullah Shafique reviews the first day’s play against PM’s XI in Canberra.#PMXIvPAK | #AUSvPAK pic.twitter.com/KzhG56FmCG
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 6, 2023
بلے باز کا کہناتھا کہ موسم گرم ہے اور آؤٹ فیلڈ سلو ہے شروع میں بیٹنگ کے لئے مشکل تھی لیکن پھر وکٹ اچھا کھیلی، کوشش کریں گے کہ کل اچھا اسکور کرکے میزبان ٹیم کو کم اسکور پر آؤٹ کریں۔
عبداللہ شفیق نے واضح کیا کہ یہ فرسٹ کلاس میچ ہے جو ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لئے بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔