مجاہدکالونی آپریشن، مکانات انہدام کیخلاف حکم امتناع جاری

سندھ ہائیکورٹ نے مجاہدکالونی ناظم آباد کے مکانات کے انہدام کےخلاف حکم امتناع جاری کر دیا۔

عدالت نے ناظر کو کمشنر مقرر کرتے ہوئےجگہ کا معائنہ کر کے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔ درخواست میں کےایم سی، کےڈی اے، اینٹی انکروچمنٹ سیل ودیگر کو فریق بنایاگیا ہے۔

جسٹس عقیل کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 78 درخواست گزاروں کی درخواست پرحکم جاری کیا۔

درخواست گزار کے وکیل حیدرامام ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ مجاہد کالونی سندھ کچی آبادی کی منظورشدہ کالونی ہے درخواست گزاروں کے مکانات اصل لےآؤٹ پلان پر بنے ہوئے ہیں اس زمین کی الاٹمنٹ کی گئی ہے، کچھ کے پاس لیز بھی موجود ہے لہذا فریقین کو قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کسی بھی کارروائی سے روکا جائے۔